”اگرمیں پاکستان میں ناہل ہو گیا ہوں ،تومیری ڈیوٹی کشمیر میں اس کام پر لگا دیں کہ ۔۔۔“مظفرآبا د جلسے میں نوازشریف نے ایسی بات کہ دی کہ ان پر ہر کوئی ہنس پڑا

اردو-پاکستان

مظفر آباد : ( ھدھد انٹرنیشنل ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ اب تو میں پاکستان سے فارغ ہو گیا ہوں ،جب تک وہاں فیصلہ نہیں ہوتا تو میری ڈیوٹی یہاں کشمیر میں لگنی چاہیے ۔کیا ایسا ہو سکتا ٓہے۔
مظفر آباد کے جلسےمیں عوام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ اب تو میں پاکستان سے فارغ ہو گیا ہوں ،راجہ صاحب میری ڈیوٹی آزاد کشمیر میں لگا دیں ،انہوں نے کہا میں مذاق میں نہیں کہہ رہا کیو نکہ میں پاکستان میں نااہل ہوں لیکن آزاد کشمیر میں اہل ہوں ،جب تک وہاں فیصلہ نہیں ہوتا تو میری ڈیوٹی یہاں لگنی چاہیے۔

۔نوازشریف نے کہا کہ میرے خلاف ایسے فیصلے نہ آتے تودو چار برسوں میں ہربیروزگارکے پاس روزگار ہوتا اورہر ایک کے پاس رہنے کیلئے چھت ہوتی،انہوں نے کہا کہ میرے خلاف فیصلہ نہ آتاتوآزادکشمیرمیں سستااورفوری انصاف فراہم کیا جاتا اور ملزموں کو جلد سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچاتے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کے ہاتھ صاف ہیں ،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کردیا تو کیا میں نااہل ہو گیا ، انہوں نے کہا کہ میرے بڑے پروگرام تھے لیکن ان پر پانی پھیر دیا

گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *