نوازنااہلی مدت کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو فوری طلب طور پر کر لیا

اردو-پاکستان

اسلام آباد:(ھد ھد نیوز)نا اہلی کیس میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کو فوری طور پر طلب کر لیا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں؟، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف لاہورمیں ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اٹارنی جنرل لاہورکیوں ہیں؟عدالت نےانہیں معاونت کانوٹس دے رکھاہے۔
اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل اپناتحریری جواب داخل کریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اٹارنی جنرل کوخصوصی رعایت نہیں مل سکتی،انہیں فوری طور پر پیش ہونے کا کہا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *